پاکستان ہاکی فیڈریشن میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 30 جون 2015 15:45

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30جون۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے،کروڑوں روپے غیر ملکی دوروں پر اڑا دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے آڈٹ کے دوران کروڑوں کی سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ 14روز سے پی ایچ ایف کا آڈٹ جاری تھا جس دوران ابتدائی رپورٹ کے مطابق سابق صدر پی ایچ ایف قاسم ضیاء کے دور میں فیڈریشن کو 1ارب روپے کے فنڈز ملے تھے جن میں سے 20کروڑ روپوں میں ہیر پھیر سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس رقم کا بڑا حصہ غیر ملکی دوروں پر غیر ضروری طور پر خرچ ہوا۔

متعلقہ عنوان :