سائیں سرکار کا ایک اور کارنامہ،محکمہ ورکس اینڈ سروسز نے سڑک بننے سے قبل ہی ٹھیکیدار کو 4کروڑروپے اداکردیئے

منگل 30 جون 2015 15:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)سائیں سرکار کا ایک اور کارنامہ،محکمہ ورکس اینڈ سروسز نے سڑک بننے سے قبل ہی ٹھیکیدار کو نواز دیا۔ کرپشن کی نشان دہی کرنے والا اینٹی کرپشن کے افسر کو معطل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعید رند نے سندھ کے محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں کرپشن کا کھوج لگایا جس کے مطابق محکمے نے سڑک بننے سے قبل ہی ٹھیکیدارکو 4 کروڑ روپے ادا کر دیئے۔

(جاری ہے)

سعید رند نے کرپشن میں ملوث ورکس اینڈ سروسز سندھ کے وزیر میر ہزار خان بجارانی کے قریبی افسروں علی نواز اور ہادی بخش کو گرفتار کر کے مقدمہ بھی درج کیا تھا مگر ملزموں کو وزیراعلی سندھ کے حکم پر دفعہ169 کے تحت رہا کر دیا گیا جبکہ کرپشن کا کھوج لگانے والے اینٹی کرپشن کے افسر سعید رند کو معطل کر دیا گیا۔سعید رند کا کہنا ہے انہیں معطلی کا علم نہیں البتہ چیئرمین اینٹی کرپشن نے انہیں زبانی طور پر بتایا ہے کہ ان کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہیں۔