کراچی، گرفتار ملزم محسن علی نے ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

منگل 30 جون 2015 15:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنماڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم محسن علی نے ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم نے اعترافی بیان پاکستانی سیکیورٹی اداروں کو دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملزم محسن علی نے اپنے اعترافی بیان میں سیکورٹی اداروں کو بتایا کہ عمران فاروق کو قتل کرنے کا ٹاسک برطانیہ میں دیا گیا جبکہ قتل کی منصوبہ بندی بھی برطانوی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں کی گئی۔

محسن علی نے سیکورٹی اداروں کو بتایا کہ منصوبہ بندی میں محمد کاشف اور ایک تیسرا شخص بھی شامل تھا۔ محسن علی نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ ملزموں کو اسٹڈی ویزوں پر برطانیہ بھجوایا گیا۔ کاشف نے جعلی برطانوی پاسپورٹ پر سفر کیا۔ ملزم نے بتایا کہ واردات کے فوری بعد پاکستان روانہ ہوئے۔ واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چند روز قبل محسن اور خالدشمیم کو چمن کے افغان بارڈر سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :