نیشنل بینک بنگلہ دیش برانچ کرپشن کیس،اسٹیٹ بینک نے کارروائی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

منگل 30 جون 2015 15:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیشنل بینک بنگلہ دیش برانچ کرپشن کیس میں بینک ذمہ داروں کے خلاف کارروائی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق نیشنل بینک نے بنگلہ دیش برانچ کیس میں بینک کے سابق صدر سید علی رضا سمیت 44 ملازمین کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔ اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک کے سابق صدر سید علی رضا کی ساڑھے پانچ ماہ کی تنخواہ کے معاملہ پر بھی رپورٹ طلب کی ہے۔حکام کے مطابق اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک کو ہدایت کی ہے کہ وہ سابق صدر کی تنخواہ کیلئے بینک کے غیرمعمولی جنرل اجلاس سے منظوری حاصل کریں بصورت دیگر تنخواہ واپس لی جائے۔

متعلقہ عنوان :