نیٹو آئل ٹینکر حملہ کیس ، طالبان کے تین دہشت گردوں کو آٹھ آٹھ مرتبہ سزائے موت سنادی گئی

منگل 30 جون 2015 15:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نیٹو آئل ٹینکر حملہ کیس میں کالعدم تحریک طالبان کے تین دہشت گردوں کو آٹھ آٹھ مرتبہ سزائے موت کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

منگل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نیٹو آئل ٹینکر حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا ۔عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کے تین دہشت گردوں کو آٹھ آٹھ مرتبہ سزائے موت کا حکم دیدیا۔ ملزمان پر نیٹو فوج کے افغانستان جانے والے گیارہ ٹینکرز کو جلانے کا الزام تھا۔ ملزمان کے حملے کے دوران پولیس انسپکٹر سمیت تین کانسٹیبلز بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :