فاٹامیں گھروں پرشمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کانظام نصب کرنے کاپروگرام شروع

منگل 30 جون 2015 15:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) وفاقی حکومت نے فاٹا کے لوگوں کو بجلی فراہم کرنے کیلئے گھروں پر شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا نظام نصب کرنے کا پروگرام شروع کیا ہے۔فاٹا سیکرٹریٹ کے ذر ائع کے مطابق منصوبیکیلئے 74 کروڑ نوے لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پروگرام کے تحت باجوڑ ،مہمند، خیبر، کرم اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں کے تین ہزار آٹھ سو گھروں میں سولر پینلز اور بیٹریاں نصب کی جارہی ہیں۔

قبائلی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے شمسی توانائی سے چلنے والے تقریباً ایک سو واٹر پمپس بھی نصب کئے جارہے ہیں۔باجوڑ، ڈیرہ اسماعیل خان ،ایف آر لکی مروت اور ایف آر ٹانک کی مسجدوں میں شمسی توانائی سے چلنے والے پانچ سو سے زیادہ گیزر پہلے ہی نصب کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :