معاشی بحران ، یونانی عوام نے عالمی اداروں کا قرض مسترد کردیا

منگل 30 جون 2015 16:00

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) یونان کے عوام نے معاشی بحران کے خاتمے کیلئے عالمی اداروں کی جانب سے دیا جانا والا قرض مسترد کردیا۔ اس موقع پر ایتھنز میں ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے اورپارلیمنٹ ہاوٴس کا محاصرہ کیا۔

(جاری ہے)

قرض چکانے کیلئے مزید قرض نہیں لیں گے، یورو زون سے جاتے ہیں تو جائیں، ایتھنز میں حکومت کا حوصلہ بڑھانے کیلئے بیس ہزار افراد سڑکوں پر آئے اور پارلیمنٹ کے گردجمع ہوگئے۔

مظاہرے کو دلکش بنانے کیلئے مقامی فنکاروں نے کانسرٹ بھی پیش کیا۔یونان کے عوام نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاشی بحران سے نکلنے کیلئے بین الااقوامی اداروں کی جانب سے پیش کردہ قرض قبول نہ کریں۔ واضع رہے کہ ڈیفالٹ کرنے کی صورت میں یونان کی یورپی یونین سے رکنیت خارج کردی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :