شام میں داعش نے پہلی مرتبہ 2خواتین کے سرقلم کر دیے

منگل 30 جون 2015 16:12

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے پہلی مرتبہ2 خواتین کے سر قلم کر دیے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے رامی عبدالرحمن نے بتایا کہ یہ واقعات شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں پیش آئے۔

(جاری ہے)

ان کے بقول دونوں خواتین کو ان کے شوہروں کے ساتھ یہ سزا دی گئی۔ ان خواتین کو جادو ٹونے اور کالے علم کا مرتکب ٹھہرایا گیا تھا۔ آئی ایس کی جانب سے غیر ملکیوں اور مخالفین کے سرقلم کرنا کے واقعات اکثر منظر عام پر آتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :