سپین کے بادشاہ اور ملکہ کی تین روزہ دورے پر میکسیکو آمد، میئر نے شہر کی چابی پیش کی

منگل 30 جون 2015 16:14

میکسیکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) سپین کے بادشاہ فلپ اور ملکہ لتیزیہ لاطینی امریکا کے پہلے سرکاری دورے کے سلسلے میں میکسیکوپہنچ گئے، جہاں میکسیکو سٹی کے میئر نے انہیں شہر کی چابی پیش کی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق سپین کے بادشاہ فلپ اپنی تخت نشینی کے ایک سال بعد دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے پہلی بار میکسیکو آئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ میکسیکو کے رہنماوٴں سے اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپین کی کمپنیاں میکسیکو میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا رہی ہیں اور مزید سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔ میکسیکو میں سپین کی انچاس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میکسیکو کے لوگ بہت باصلاحیت اور انتہائی محنتی ہیں جبکہ دونون ممالک کے تاریخی رشتے ہیں