امریکہ کوریائی جزیرہ نما میں جوہری جنگ چھیڑنیکیلئے کوشاں ہے،شمالی کوریا کا الزام

منگل 30 جون 2015 16:14

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) شمالی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ کوریائی جزیرہ نما میں جوہری جنگ چھیڑنے کے لیے کوشاں ہے، جس کیلئے وہ جاپان میں جوہری ہتھیاروں سے لیس اپنے جنگی بحری جہاز متعین کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ جاپان کے شہر یوکوسوکا میں ایجز میزائلوں سے لیس جنگی بحری جہاز متعین کیا جا چکا ہے جبکہ 2017 تک اسی علاقے میں امریکہ کے ایسے مزید 2 جنگی بحری جہاز متعین کئے جانے کا منصوبہ ہے۔

یوں جاپان میں متعین امریکہ کے جوہری جنگی جہازوں کی تعداد بڑھ کر14 ہو جائے گی اور جاپان کے پانیوں میں دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑا جنگی بحری بیڑہ وجود میں آئے گا۔ شمالی کوریا کے مطابق ماہ جولائی میں امریکہ جاپان کے ہوائی اڈے میساوا پر چار بغیر پائلٹ جاسوس طیارے متعین کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ شمالی کوریا کا خیال ہے کہ جاپان میں امریکہ کی ان سرگرمیوں کا مقصد شمالی کوریا اور چین کو گھیرے میں لینا ہے۔

متعلقہ عنوان :