بنگلہ دیشی اخبار نے ہندوستانی کرکٹرز کیخلاف کارٹون بنا ڈالا

منگل 30 جون 2015 16:15

بنگلہ دیشی اخبار نے ہندوستانی کرکٹرز کیخلاف کارٹون بنا ڈالا

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30جون۔2015ء) گزشتہ دنوں بنگلہ دیش نے اپنی سرزمین پرمہمان ٹیم ہندوستان کو 1-2 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ہندوستان کے خلاف کوئی سیریز جیتی اور اس دوران بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شکست کے ساتھ ساتھ میزبان ٹیم کے باؤلر کو دھکا دینے پر دہری تنقید کا نشانہ بنے ۔ اپنی فتح کی خوشی پر اور شاید دھونی کی حرکت کا بدلہ لینے کے لیے 29 جون کو بنگلہ دیش کے ایک مشہور اخبار کے ویکلی سپلیمنٹ 'روش آلو' میں ایک طنزیہ جعلی اشتہار شائع کیا گیا ۔

مذکورہ اشتہار میں بنگلہ دیشی کھلاڑی مستفیز الرحمٰن کو ایک "کٹر" کے ساتھ دکھایا گیا گیا ہے اور ساتھ میں تحریر تھا "ٹائیگر سٹیشنری ، بنگلہ دیش کا بنایا ہو مستفیض کٹر، ڈھاکا کے میر پور سٹیڈیم مارکیٹ میں دستیاب ہے"۔

(جاری ہے)

اشتہار کے نچلے حصے میں 7 بھارتی کھلاڑویں اجینکیا رہانے، روہت شرما، ویرات کوہلی، راوندرا جدیجا، مہندرا سنگھ دھونی، شیکھر دھاوان، اور روی چندرن ایشون کی تصاویر موجود ہیں جن کے سر آدھے منڈھے ہوئے ہیں جبکہ ساتھ میں یہ الفاظ درج ہیں: "ہم اسے (کٹر کو) استعمال کر چکے ہیں، آپ بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں"۔ بنگلہ دیشی اخبار میں شائع ہونے والے مذکورہ اشتہار کو ہندوستانی میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔