بارانی علاقوں میں مکئی کی کاشت کیلئے بھاری میرا اور زرخیز زمین کا انتخاب کریں ‘محکمہ زراعت پنجاب

منگل 30 جون 2015 16:22

راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق بارانی علاقوں میں مکئی کی کاشت کیلئے بھاری میرا اور زرخیز زمین کا انتخاب کریں۔ کاشتکار مکئی کی منظور شدہ اقسام ساہیوال 2002، اگیتی 2002، ایم ایم آر آئی یلیو، پرل ہائبرڈ ایف ایچ 810 اور یوسف والا ہائبرڈ اقسام کریں۔

(جاری ہے)

کاشتکار مکئی کی کاشت سنگل رو کاٹن ڈرل سے 2 فٹ کے فاصلے پر کریں اور شرح بیج 12 سے 15 کلو گرام فی ایکڑ رکھیں۔

جبکہ کھیلیوں پر کاشت کی صورت میں 8 سے 10 کلو گرام بیج فی ایکڑ رکھیں۔ درمیانی زرخیز زمین والے کاشتکار بوائی کے وقت دو بوری ڈی اے پی اور ڈیڑھ بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ ڈالیں جبکہ بارانی علاقوں میں ساری کھاد ایک بوری ڈی اے پی، ایک بوری یوریا اور آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ بوقت کاشت ہی ڈال دیں۔

متعلقہ عنوان :