محکمہ زراعت پنجاب کی کاشتکاروں کو گھیا توری کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

منگل 30 جون 2015 16:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو گھیا توری کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار گھیا توری کی فصل کوضرر رساں کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کریں ترجمان نے بتایا کہ اگر فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طور پر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے معیاری زہر کا سپرے بھی یقینی بنایا جائے تاکہ فصل کو معاشی حدتک پہنچنے والے نقصان سے بچایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے مطابق پتوں کی لال بھونڈی پتوں ، شگوفوں ، پھول پر حملہ آور ہو کر اسے کھا جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضررر رساں کیڑوں اور بیماریوں سے متاثرہ پودے اکھاڑ کر فور ی طور پر تلف کر دینے چاہئیں تاکہ وہ دیگر صحت مند پودوں کو متاثر نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لال بھو نڈی اور دیگر نقصان دہ کیڑوں کے کیمیائی تدارک کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے کیڑے مار اور پھپھوند کش ادویات کا سپرے کرکے مثبت نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :