این اے 122مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کل تک ملتوی ،ایاز صادق کے وکلاء دلائل جاری رکھیں گے
منگل 30 جون 2015 16:30
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) الیکشن ٹربیونل نے این اے 122مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کل ( بدھ) تک ملتوی کردی ، سردار ایاز صادق کے وکلاء دلائل جاری رکھیں گے۔ گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے کیس کی سماعت کی اور سردار ایاز صادق کے وکلاء کے دلائل جاری تھے کہ سماعت آج بدھ تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔
(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اسجد سعید نے کہا کہ لوکل کمیشن اور نادرا کی رپورٹس کے نتائج سے ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس سے ثابت ہو سکے کہ مذکورہ حلقے میں ہونے والے الیکشن میں کوئی غیر قانونی اقدام کیا گیا ہو اور ان رپورٹس کے نتائج کے بعد کوئی اور ثبوت باقی نہیں رہ جاتاتاہم فیصلہ فاضل عدالت نے کرنا ہے ۔
اسجد سعید نے بتایا کہ آج لوکل کمیشن پر دلائل دیں گے اور اس کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نیازی کی طرف سے سردار ایاز صادق پر لگائے جانے والے الزامات پر بات کی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.