شرجیل انعام میمن نے سندھ بھر کے 37ٹاؤن میونسپل آفیسرزاور ٹاؤن آفیسرز کو احکامات نہ ماننے معطل کردیا
منگل 30 جون 2015 16:34
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے سندھ بھر کے 37 ٹاؤن میونسپل آفیسرز (ٹی ایم اوز) اور ٹاؤن آفیسرز(ٹی اوز) کو احکامات نہ ماننے اور متعدد بار حسابات کی تفصیلات محکمہ بلدیات میں جمع کرانے کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی پاداش میں ”آر ایس او 2000 “کے تحت ان کو معطل کردیا ہے۔ معطل ہونے والے ٹی ایم اوز کا تعلق کراچی، سکرنڈ، اوباڑو، سنجھاڑو، کنڑی، پنو عاقل، جھڈو سمیت دیگراندرون سندھ کے اضلاع سے ہے۔
ان تمام افسران کو 22-09-2014 کو شوکاز اور بعد ازاں 27-04-2015 کو فائنل شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے تھے اس کے باوجود ان تمام افسران نے اپنے اپنے ڈسٹرکٹ کے 6 ماہ کے حسابات جمع نہیں کروائے تھے۔ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ایک بار واضح کیا ہے کہ اب محکمہ بلدیات میں گھوسٹ اور کرپٹ ملازمین کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اور جو ملازمین اور افسران سرکاری احکامات کے برعکس کسی بھی سرگرمی میں ملوث ہوئے یا کسی بھی کرپشن میں ملوث ہونے کے شواہد ملے تو انہیں ان کی نوکریوں سے بھی برخاست کردیا جائے گا۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے احکامات کی خلاف ورزی اور سرکاری طور پر ڈسٹرکٹ کو ملنے والی رقوم کا حساب جمع نہ کرانے کی پاداش میں کراچی سمیت اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے 37 ٹی ایم اوز اور ٹی اوز کومعطل کردیا ہے۔ معطل ہونے والے افسران میں عامر علی بھٹو (ایڈمن برانچ)، فیصل حسن ڈہری (ایڈمن برانچ)، عبدالرسول کھوسو (ٹی او، سکرنڈ)، سید محمد علی شاہ (ایڈمن برانچ)، میاں عمران اندھیر (ٹی او صالح پٹ)، خالد خان خاروش، وقار احمد سومرو (ٹی اواوباڑو)، سید جاوید حسین شاہ (پنو عاقل)، آغا خلیق احمد خان درانی، سید احسن علی شاہ (سوبو ادھیرو)، آغا امجد علی پٹھان (گڑھی کھیرو)، منظور حسین سمیجھو، گدا حسین زرداری، شفقت حسین منگرانی (جھڈو)، باغان خان نندوانی (ٹانگوانی)، لیاقت علی بھٹی، عابد ولی کھوسو (منجھنڈ)، امر لال اکڑانی (علی احمد مگسی (سی ایم او ہالہ)، اقتدار علی جعفری، محبوب علی بریرری (شہید بینظیر آباد)، عبدالحمید شیخ (ڈپلو)، ماجد انور سحر، محمد ابراہیم عمرانی (ٹنڈو آدم)، وحید پنیار، اعجاز احمد ملاح (میرو خان)، انیس الرحمان سیال (ڈی ایم سی کورنگی)، ظہور احمد لکھن (نوشہرو فیروز)، سید اعجاز علی شاہ (ملیر)، ایاز حمید اللہ بلوچ (ملیر)، عالمگیر جونیجو (سنجھاڑو)، مہتاب علی خواجہ (سامورو)، فیاض علی شاہ، سید علی حیدر شاہ، سجاد علی مغیری، زین العابدین ملک (کنڑی) اور عزیر الرحمان تونیو شامل ہیں۔
ان تمام ملازمین کو فائنل شوکاز نوٹس کے ذریعے اپنے حسابات جمع کرانے کی آخری مہلت دئیے جانے کے باوجود ان کی طرف سے حسابات جمع نہ کرائے جانے پر ان تمام کومعطل کردیا گیا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اب محکمہ بلدیات سمیت حکومت سندھ کے تمام محکموں سے گھوسٹ اور کرپٹ ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے اور اب صرف انہی ملازمین کو تنخوائیں ادا کی جائیں گی، جو مکمل طور پر اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری سے سرانجام دیں گے۔ شرجیل انعام میمن نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سندھ حکومت اور بالخصوص محکمہ بلدیات سے گھوسٹ ملازمین کے خاتمے تک ان کی یہ مہم جاری رہے گی اور جب تک وہ ان محکموں سے گھوسٹ ملازمین کا خاتمہ نہیں کردیتے،چین سے نہیں بیٹھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چینی زبان عالمی منظر نامے میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کرچکی،اقوام متحدہ کی چھ آفیشل زبانوں میں سے ایک ہے‘ مریم نوازشریف
-
پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کیلئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ‘شہبازشریف
-
جناح ہائوس حملہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
-
حکومت نے اخراجات کے لیے ایک ہفتے کے دوران مقامی بینکوں سے 650 ارب روپے کا قرضہ لیا. اسٹیٹ بینک
-
ضمنی انتخابات:لاہورسمیت پنجاب کے13شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی. محکمہ داخلہ پنجاب
-
ایس ایچ ا و ہڈیارہ نے سی آئی اے اہلکاروں پر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کر دیا
-
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل‘پولنگ کل ہوگی
-
ضمنی الیکشن کی فول پروف سکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری
-
حیدر آباد،گرلز کالج معذورملازمہ کی مبینہ خود کشی ، مرنے سے پہلے خط میں تفصیلات بتا دیں
-
امریکا میں پاکستانی نژاد شہریوں کی تعدادچار لاکھ جبکہ بھارتی نژاد امریکیوں کی 28لاکھ ہے. امریکی مردم شماری بیورو
-
عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کروا دیا گیا
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.