پنجاب بھر میں543ٹریفک حادثات میں10افراد جاں بحق،662زخمی

منگل 30 جون 2015 16:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 543ٹریفک حادثات میں10افراد جاں بحق جبکہ 662زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ214افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان حادثات کے دوران10افراداپنی جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں200ڈرائیورز ،24کم عمرڈرائیور،338مسافراور124پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ116ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت121متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد66حادثات میں78متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں39حادثات میں40متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل662متاثر ہونے والوں میں سے554مرد اور108خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں94افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور420فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور148زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر426موٹر سائیکلز63آٹو رکشے59موٹر کاریں12مسافربس22ٹرک، اور72دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :