کراچی، پاکستان اسٹیل کی تشویشناک صورتحال حکمرانوں کی توجہ کا تقاضا کررہی ہے، عادل خان

منگل 30 جون 2015 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پاکستان اسٹیل کی تشویش ناک صورتحال تقاضہ کرتی ہے کہ حکمراں فوری طور پر ادارے کی صورتحال کو بہتر بنانے پر تواجہ دیں یہ بات دی آرگنائزیشن آف پاکستان اسٹیل آفیسرز (ٹاپس) کے جنرل سیکریٹری عادل خان نے ٹاپس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس کی صدارت ٹاپس کے صدر شاہد اللہ والا نے کی عادل خان جنرل سیکریٹری ٹاپس نے مزید کہا کہ گیس پریشر نہ ہونے کیوجہ سے اسٹیل پلانٹ عملاً بند ہو گیا ہے جبکہ ادارے کی سیلز پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہے۔

ملازمین پاکستان اسٹیل ابتک اپنی چار ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں جبکہ ریٹائرڈ ہونے والے اور وفات پا جانے والے ملازمین کے اہل خانہ اپنے واجبات تک سے محروم ہیں ․ میڈیکل سمیت دیگر سہولیات سے بھی ملازمین کو محروم کر دیا گیا ہے ․ ایسے میں سینئر افسران کو پروموشن دی گئی ہیں اور جونیئر افسران جو کہ طویل عرصہ سے پروموشن اور دیگر مراعات سے محروم ہیں ․ ان کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

جس کیوجہ سے ان تمام ملازمین میں بے چینی پیدا ہونا فطری امر ہے․ حکومت ادارے کو سنبھالنے کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آتی جس کی وجہ سے ماضی کی کرپشن کے ذامہ داروں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کیلئے ابتک کوئی تیار نہیں ․ایسے واقت میں جب FIA اور NAB و رینجرز کرپشن کے ذمہ داران پر اپنا شکنجہ کس رہے ہیں ضرورت ہے کہ پاکستان اسٹیل کو بھی احتساب کے دائرہ میں لایا جائے تاکہ اربوں روپے کی لوٹی گئی دولت واپس مل سکے اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا مل سکے․ اس موقع پر صدر ٹاپس شاہد اللہ والا نے کہا کہ پاکستان اسٹیل قومی ادارہ ہے اگر فوری طور پر اسے بحرانوں سے نکالنے کیلئے سنجیدہ اقدامات نہ کیئے گئے تو اس سے قومی المیہ جنم لے گا جس کے ہم متحمل نہیں ہوسکتے۔

متعلقہ عنوان :