ڈالر ایسٹ ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی،دفاعی چیمپئن ٹچ می کو اپ سیٹ شکست

منگل 30 جون 2015 16:53

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) دفاعی چیمپئن ٹچ می سی سی ڈالر ایسٹ ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی میں کاشمور سی سی سے اپ سیٹ شکست کھاگئی جبکہ عمر ایسوسی ایٹس نے با آسانی محمد حسین سی سی کو 04وکٹوں سے قابو کرلیا۔ان میچوں کی نمایاں خصوصیت آفاق کھولو، بلال احمد، بخش الہی ، بلال آصف اور سعد علی کا عمدہ کھیل تھا۔ اصغر علی شاہ اسٹیدیم میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ٹچ می سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 103 رنز بنائے ارسلان فرزند نے23 اور حارث علی نے 17رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، بخش الہی اور فراز احمد نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کاشمور سی سی نے مطلوبہ ہدف باآسانی15.3اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور اسطرح د فاعی چیمپئن کو 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی طرف سے آفاق کھوسونے36 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی جسمیں4چوکے اور 2چھکے شامل تھے۔ فرحان علی 36رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، انھوں نے 5چوکے رسید کیئے۔ بلال احمد نے 22 رنز بنائے۔ دوسرے میچ میں گزشتہ سال کی رنراپ ٹیم عمر ایوسی ایٹس نے محمد حسین سی سی کو 4وکٹوں سے ریز کردیا۔

عمر ایسوسی ایٹس نے ٹا س جیت کر پہلے خود فیلڈنگ کا فصیلہ کیا۔ محمد حسین سی سی مقررہ 20 اوررز میں 9وکٹوں پر 121رنز اسکور کرسکی۔ علی سرفراز30، فر ح شہراد18اور عبدالجبار24رنز کے ساتھ نمایاں اسکور ر رہے۔ بلال آصف نے عمدہ بولنگ کی اور 3وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں عمر ایسوسی ایٹس کی ٹیم نے ٹارگیٹ18.5اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سعد علی نے25،جاویدمقور نے 17اور بلال آصف نے 16رنز اسکور کیئے۔ رافع صفدرنے 2وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :