عارف والا،کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہو نے والی سڑک ناقص مٹریل کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

منگل 30 جون 2015 16:55

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہو نے والی سڑک ناقص مٹریل کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔ حادثات کی وجہ سے ایک عورت جاں بحق، بے شمار افراد زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ممتاز سماجی رہنما منیر احمد شاکر نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے بتا یا کہ محمد نگر تا تھانہ احمد یار کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے۔

سڑک پر پڑے گڑوں کی وجہ سے حادثات کا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے بے شمار افراد قیمتی گاڑیاں درجنو ں افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ایک خاتون حادثہ کی وجہ سے ہلاک ہو چکی ہے انہوں نے الزام لگایا۔ محکمہ کے ذمہ داران نے سڑک کی تعمیر کے دوران انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا جبکہ ڈیوٹی پر موجود بیلدار نظر نہیں آرہے۔