کابل : افغانستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کے لیے خاتون جج کی نامزدگی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 17:07

کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) : افغانستان میں ملکی تاریخ میں پہلی مر تبہ سپریم کورٹ کے لیے خاتون جج کر نامزد کر دیا گیا. تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کے لئے خاتون جج کو نامزد کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے سابق جووینائل کورٹ کی جج اورافغان ویمن جج ایسوسی ایشن کی سربراہ انیسہ رسولی کو سپریم کورٹ کے 9 رکنی بنچ کے لئے نامزد کردیا جبکہ انیسہ رسولی افغانستان کی تاریخ میں وہ پہلی خاتون ہیں جنہیں سپریم کورٹ میں بطور جج فرائض انجام دینے کا شرف حاصل ہو گا۔دوسری جانب اس سے متعلق افغان صدر کا کہنا ہے ” مجھے کسی خاتون کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کرنے پرفخر ہے“.

انہوں نے کہا کہ کسی خاتون کو سپریم کورٹ کے بنچ کا حصہ بنانے سے عدالتی نظام متاثرنہیں ہوگا تاہم اس معاملے میں علما نے بھی اس سے متعلق حمایت کی ہے.