رمضان میں لیوی اور سیلز ٹیکس کم کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا جائے‘اوگراکی حکومت کو تجویز

منگل 30 جون 2015 17:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کورمضان میں سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی میں کمی کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا مشورہ دیدیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور پیٹرولیم کو بھجوائی گئی تجویز میں اوگر انے کہا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے علاوہ جون میں آئل کی تمام بین الاقوامی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے بین الاقوامی نرخوں میں اضافے کے بعد اوگرا کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں پر ان کا اثر تقریباً 4.26 روپے فی لیٹر پڑے گا جس کے بعد جولائی کے لیے اس کی قیمت 77.79 سے 82.05 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

اوگرا کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 67 پیسے اضافہ ہوگا جس کے بعد اس کے نرخ 65.61 روپے فی لیٹر ہوجائیں گے اس کے علاوہ ہائی اوکٹین کی قیمتوں میں اضافہ اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کمی کی بھی سفارش کی گئی ہے لیکن اب اوگرانے حکومت کو تجویز دی ہے کہ سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی میں ردوبدل کرتے ہوئے رمضان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں۔