نندی پوربجلی گھرجلدمکمل طورکام شروع کردیگا، ایم ڈی

منگل 30 جون 2015 17:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) نندی پور منصوبے کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد محمود نے کہاہے کہ نندی پور بجلی گھر جلد مکمل طور کام شروع کردے گا جس سے425 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی‘747 میگاواٹ کے گدو بجلی گھر کے بعد نندی پور بجلی گھر دوسرا انتہائی اہم تھرمل پاور پلانٹ ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بجلی گھر کے تین یونٹ پہلے ہی کام کررہے ہیں جن سے قومی گرڈ کو تین سو میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی گھر کا چوتھا یونٹ بھی چند ہفتے میں پیداوار شروع کردے گا‘ یہ منصوبہ پی سی ون میں منظور شدہ لاگت58 ارب روپے میں مکمل کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 747 میگاواٹ کے گدو بجلی گھر کے بعد نندی پور بجلی گھر دوسرا انتہائی اہم تھرمل پاور پلانٹ ہے۔