` گورنر گلگت بلتستان کیلئے تین نام سامنے آگئے

گورنر کے انتخاب کیلئے وزیراعظم نے کسی سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے،ذرائع `

منگل 30 جون 2015 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) گورنر گلگت بلتستان کیلئے تین نام سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق سکردو سے منتخب ممبر اسمبلی اکبر علی تابان اور ہنزہ نگر سے ممبر قانون ساز سمبلی میر غضنفر جبکہ غذر سے ن لیگ کے سینیئر رہنماء سلطان مدد اس دوڑ میں شال ہیں۔

(جاری ہے)

ن لیگ کی مرکزی قیادت کی طرف سے پابندی کے باوجود تشہیر میں مصروف ہیں ۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کرنا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان کیلئے وزیراعظم نے کسی سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے حتیٰ کہ موجودہ گورنر گلگت بلتستان و امور کشمیر برجیس طاہر سے بھی مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :