`اسلام آ باد سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ کی کارروائی، ڈکیتی ، نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملو ث گر وہ کے 4ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ وایمو نیشن ، چوری شدہ و چھینا گیا سامان ، مو با ئل فون ، ٹی وی سیٹ ، اے سی اور دیگر اشیا ء بر آمد`

منگل 30 جون 2015 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) اسلام آ باد سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ (ایس آئی یو ) نے ڈکیتی ، نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملو ث گر وہ کے 4ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ وایمو نیشن ، چوری شدہ و چھینا گیا سامان ، مو با ئل فون ، ٹی وی سیٹ ، اے سی اور دیگر اشیا ء بر آمدکر لیں ہیں ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھا نہ آ بپا رہ ، تھا نہ لو ہی بھیر اور تھا نہ سہا لہ کے علا قوں میں گن پو ائنٹ پر ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق ضلع اسلام آ باد میں ڈکیتی ، نقب زنی رات اور سر قہ عام کی وارداتو ں کے انسداد کے لیے سینئر پولیس افسران نے ایس پی انو سٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد الیا س کی زیر نگرانی ، ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نو ن کو ٹا سک دیا۔

(جاری ہے)

جس پر طا ر ق رؤ ف سب انسپکٹر ، آصف حسین شاہ ، سید حیدر علی شاہ، عبد الحفیظ اے ایس آئیز اور جو انو ں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ۔

پولیس ٹیم نے شب وروز انتہا ئی محنت ، لگن اور پیشہ وارانہ صلا حیتیو ں کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے چار ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ ملزمان میں فہیم اکر م ولد محمد اکر م سکنہ مکان نمبر 2/2-Aگلی نمبر 53سیکٹر G-7/2اسلام آ باد ،محمد عتیق ولد مختا ر علی سکنہ مکان نمبر 24گلی نمبر 109سیکٹر G-7/2اسلام آ باد ، لیا قت علی ولد مشال خا ن سکنہ با لڈھیر سرائے صالے ضلع ہر ی پو ر ، دلدار علی گو پنگ ولد محمد نو از گو پنگ سکنہ گو ٹھ مقبول خان تھا نہ ڈی جی کو ٹ ضلع خیر پو ر شامل ہیں ۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ذیل وارداتو ں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان فہیم اور محمد عتیق نے مورخہ25-4-2015کومحمد شا ہد عباسی ولد محمد خا ن عبا سی مکان نمبر 179گلی نمبر 61سیکٹر G-7/2اسلام آ باد کے گھر سے دو قیمتی مو با ئل فون ، نقدی اور EVOچوری کرکے لے گئے جس نسبت مقدمہ نمبر 242مورخہ18-5-2015بجر م 457/380ت پ تھا نہ آ بپا رہ درج ہے۔ ملزمان سے مسروقہ تما م سامان بر آمد ہو چکا ہے۔

ملزم لیا قت علی نے دو وقوعہ جا ت میں شامل ہے جن میں سے ایک مورخہ25/26-10-2014درمیا نی شب مسمی فیصل اقبال ولد غلا م قا در سکنہ تحصیل پھا لیہ منڈی بہا والدین حا ل ریلو ے اسٹیشن سہا لہ اسلام آ باد بھینسوں کے شیڈ میں اس ملزم نے دیگر ساتھیو ں سمیت کے ہمراہ گن پو ائنٹ پر یر غما ل بنا کر نقدی ، مو با ئل فون اور ما ل مو یشی لے گئے جس کی نسبت مقدمہ نمبر 317مورخہ26-10-2014ت پ تھا نہ سہا لہ درج رجسٹر ہے ۔

قبل ازیں اس ملزم کے سا تھیوں سے 13بھینسیں بر آمدہو چکی ہیں ۔ 3۔دو سری واردات میں اسی ملزم مندرجہ سیریل نمبر 3نے دیگر ساتھیو ں کے ہمر اہ مورخہ25-09-2014کو بوقت رات عبد القدوس ولد ولا ئت خا ن سکنہ فرا ش راجگا ن علا قہ تھا نہ لو ہی اسلام آ باد کے گھر سے مال مو یشی چوری کرکے لے گے تھے جس کے متعلق مقدمہ نمبر 294مورخہ21-10-2014بجر م 379ت پ تھا نہ لو ہی بھیر درج رجسٹر ہے۔

ملزم دلدار علی نے مورخہ12-3-2015بوقت پا نچ بجے شام مسمی فضل حسین ولد محمد یو نس سکنہ مکان نمبر 189/13گلی نمبر محلہ حا جیا ں علامہ اقبال کا لو نی راولپنڈی کی جیب ویگن میں بیٹھے ہو ئے کا ٹ لی جس کا مقدمہ نمبر 167مورخہ3-4-2015بجر م 379ت پ تھا نہ آ بپا رہ درج رجسٹر ہے۔ 5۔ اسی ملزم نے مورخہ10-3-2015بو قت 6:40بجے شام عطا ء محمد اے سی آ پر یٹر پنجا ب ہا وس کی دوران سفر جیب کا ٹ لی جس کا مقدمہ نمبر 169مورخہ 5-4-2015بجر م 379ت پ تھا نہ آ بپا رہ درج رجسٹر ہے ۔

ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ وایمو نیشن ، وارداتو ں کے دوران چوری شد ہ اور چھینا گیا سامان ، نقدی ، دو قیمتی مو با ئل فون ، EVOاور مسروقہ رقم کے عوض خرید ا گیا سامان دو عدد ٹی وی سیٹ،ایک عدداے سی،مال مویشی اور دیگر اشیاء بھی برآمدکرلی ہیں ۔ملزمان سے مزید تفتیش جا ری ہے

متعلقہ عنوان :