` نصیر آباد اور جعفرآباد میں بھتہ خوری ، ہزاروں لوگ نقل مکانی کرنے میں مجبور ہوگئے ،صادق عمرانی

بھتہ نہ دینے پر زمین غیر آباد کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہے ،حکومت نے سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا تو علاقے میں قبائلی خانہ جنگی شروع ہوجائے گئی،صحافیوں سے گفتگو`

منگل 30 جون 2015 17:31

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر محمد صادق عمرانی نے کہاہے کہ نصیر آباد اور جعفرآباد میں بھتہ خوری کے باعث ہزاروں لوگ نقل مکانی کرنے میں مجبور ہوگئے ہیں سرکاری اداروں سے بھتہ لینے کے بعد اب علاقے کے کاشتکاروں اور زمینداروں سے فی ایکڑ 14سو روپے لینے کا مطالبہ کیا ہے بھتہ نہ دینے پر زمین غیر آباد کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہے ،حکومت نے سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا تو علاقے میں قبائلی خانہ جنگی شروع ہوجائے گئی یہ بات انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہاکہ آل پارٹیز کانفر نس میں وزیر اعظیم میاں نوز شر یف،وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ود یگر حکام کے سامنے اس بات کو واضع کردیا تھا کہ نصیر آباد اور جعفرآباد میں نو گو ایریا ختم کئے جائیں مگر اس پر عمل در آمد نہیں ہوا ،اگر عمل در آمد ہو تا تو لوگ نقل مکا نی کبھی بھی نہ کرتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مشرقی بلوچستان کے کئی علاقوں میں خوف کی فضہ شروع ہوگئی ہے انہو ں نے مطالبہ کیاکہ چھتر ،نصیر آباد ،جعفرآباد میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ یہا ں پر خانہ جنگی شروع نہ ہو ہوسکے ،حکومت ہنگامی بنیادوں پر علاقے سے بھتہ خوری کا خاتمہ کرکے امن وامان کیلئے تمام اختیارات ایف سی کو دیئے جائیں تاکہ یہاں امن بحال ہوسکے ۔ `