`کراچی،ورلڈ بینک کے وفد کا دوسرے روز بھی K-4 اور S-iii نکاسی آب پلان بارے واٹر بورڈ کے دفتر میں فنی امور پر تبادلہ خیال
دونوں منصوبے شہر کے لئے ناگزیر ہیں ، عملی آغاز ہو چکا ، وفاقی و صوبائی حکومت فنڈ فراہم کر رہی ہیں، ڈی ایم ڈی پلاننگ مشکور الحسنین`
منگل 30 جون 2015 17:31
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء )ورلڈ بینک ملٹی سیکٹرل مشن برائے فراہمی و نکاسی آب کے وفد نے دوسرے روز بھی کراچی واٹر اینڈ سیویج بورڈ کے منصوبہ K-4 اور S-iii نکاسی آب پلان کے بارے میں واٹر بورڈ کے دفتر میں فنی امور پر تبادلہ خیال کیا اور بریفنگ لی،مشن میں اینڈریاس روہڈی، پیٹر ایلیس،شہناز ارشد اور فتح آرمامی شامل تھے جبکہ ڈی ایم ڈی پلاننگ مشکور الحسنین ،پروجیکٹ ڈائریکٹر K-4 سلیم صدیقی ،پروجیکٹ ڈائریکٹر S-iii امتیاز مگسی ،پروگرام منیجر قیصر علی،خرم شہزاد،جاوید شمیم، محمد ایوب شیخ،حسن اعجاز کاظمی اور معین احمد بھی مو جود تھے،ڈی ایم ڈی پلاننگ نے دونوں منصوبوں کی تفصیلات سے وفد کو آگاہ کیا اور بتا یا کہ یہ دونوں منصوبے شہر کے لئے ناگزیر ہیں ،منصوبوں کا عملی آغاز ہو چکا ہے وفاقی و صوبائی حکومت ان منصوبو ں کے لئے فنڈ فراہم کر رہی ہیں ،انہوں نے واٹر بورڈ کے مو جودہ فراہمی و نکاسی آب کے سسٹم سے بھی آگاہ کیا،دریں اثناکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے عظیم تر منصوبہ آبرسانی k-4 کے پروجیکٹ ڈائریکٹرسلیم صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کے شہر یوں کو پانی کی بہتر فراہمی کے لئے منصوبہ آبرسانی K-4 پر کام کی رفتار کو مزید تیز کر دیا گیا ہے 124کلو میٹر طویل ڈیجیٹل ایلی ویشن ماڈلنگ کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ منصوبہ کی فزیبلٹی ریو یو رپورٹ سمیت دیگر تجزیات اور تجر بات کی رپورٹ بھی حوصلہ افزا آئی ہے ، انہوں نے کراچی کو پانی کی فراہمی کے لئے جاری عظیم تر منصوبہ آبرسانی کے بارے میں ورلڈ بینک ملٹی سیکٹرل مشن کو K-4 منصوبہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور تجزیاتی و تحقیقاتی امور کی رپورٹ پیش کر تے ہوئے مزید کہاکہ اس منصوبہ پر 124 کلو میٹر طویل علاقہ کا ٹوپی گرافی سر وے کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے ٹوپو گرافی اور ڈیجیٹل ایلی ویشن ماڈلنگ کے تجزیاتی نتا ئج 100فیصد مکمل کر لئے گئے ہیں جو توقع سے کہیں بہتر آئے ہیں ،انہوں نے منصوبہ کی ڈیزائننگ کی انسپیکشن رپورٹ اور ماحولیاتی اثرات کی جانچ کے لئے کی جانے والی تجزیاتی رپورٹ سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبہ پر عملی اقدامات تیز تر اور سہل بنا نے کے لئے زمین کے نشیب و فراز ، سطح سمندر سے منصوبہ کی اراضی کی بلندی، زمین کی سطح اور ساخت کی جانچ کی گئی ہے ، جھمپیر کے جس مقام سے منصوبہ کے لئے پا نی حاصل کیاجائے گا اس پر مجو زہ انٹیک چیمبر کی تعمیر کے لئے جھیل کی نچلی سطح کے تجزیہ کا کام (Bathymetry Survey)بھی مکمل کر لیا گیا ہے جس کے نتا ئج بھی مثبت اور بہت حوصلہ افزا آئے ہیں اس کے علاوہ منصوبہ کی مٹی کے تجزیہ جس کی چو ڑائی 1000فٹ ہے اور راہداری کی لمبائی 124کلو میٹر ہے اس میں مٹی و چٹانوں کی ساخت کے نمو نوں اور تجزیہ کی رپورٹ بھی پیش کی گئی ا س مو قع پر نکاسی آب پلان S-iii کے بارے میں پرو جیکٹ ڈائریکٹر امتیاز مگسی نے بتایا کہ منصوبہ پر کام کا آغاز ایک سال قبل کیا جاچکا ہے،لیاری میں کنڈیوٹ کا تعمیراتی کام جاری ہے ،یہ اہم منصوبہ جس سے شہر کا سیو ریج 500 ملین گیلن روزانہ ٹریٹ کر کے سمندر بر د ہو گا جبکہ ٹریٹمنٹ پلانٹ 3,1 اور 4 کی اپ گریڈیشن اور TP2 از سر نو تعمیر ہو گا انہوں نے بتا یا کہ اس منصوبہ کی تکمیل سے سمندری ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہو سکے گا،مشن نے بریفنگ میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے اطمینان ظاہر کیااور دونوں منصوبوں کو شہر کے لئے لازمی قرار دیا تاکہ K-4 سے پانی کی ضرورت اور S-iii سے نکاسی آب کی جدید سہو لتیں میسر آسکیں انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں حکو مت سندھ سے بھی رابطہ اور مشاورت کریں گے تا کہ ان منصوبوں کی ورلڈ بنک مشن فنڈ کی فراہمی پر غور کیاجاسکے اور جس حد تک ممکن ہو ورلڈ بنک تعاون کر سکے `
مزید قومی خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.