`خیبر پختونخواکے بجلی کے کوٹہ میں 425میگا واٹ کی کمی `

منگل 30 جون 2015 17:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی(پیسکو) نے منگل کے روز بھی خیبر پختونخواکے بجلی کے کوٹہ میں 425میگا واٹ کی کمی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مذکورہ دن مجموعی طور پر14200میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی جس میں 13.5فیصدکے حساب سے خیبر پختونخواکا آئینی حصہ1917میگاواٹ بنتا ہے تاہم وفاقی وزارت پانی و بجلی کے ادارے نیشنل پاور کنٹرول سنٹرنے اس حصے میں سے 386 میگاواٹ کی کمی کر کے خیبر پختونخواکے لئے 1531 میگاواٹ بجلی مختص کی جبکہ 1531 میگاواٹ میں سے بھی39میگاوا ٹ کی کمی پیسکو نے کر دی۔

اس طرح خیبر پختونخوا کے 1917میگاواٹ کے کوٹہ میں سے صرف1492میگاواٹ بجلی استعمال کے لئے فراہم کی گئی اور425میگاواٹ کے آئینی حق سے صوبے کے عوام کو محروم کر دیاگیا۔واضح رہے کہ پیسکو کی جانب سے صوبائی حکومت کوفراہم کی گئی تفصیلات میں یہ ظاہر نہیں کیا گیاکہ مذکورہ دن خیبر پختونخواکے حصے کی425میگاواٹ بجلی کہاں استعمال کی گئی۔ `

متعلقہ عنوان :