` لاہور، شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی ، ہزاروں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر راکھ `

منگل 30 جون 2015 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے حادثے میں ہزاروں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ امدادی ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پالیا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپر مال کے علاقے میں ملحقہ بستی سیدن شاہ میں گھر میں اچانک آگ لگ گئی جس نے تھوڑی دیر میں پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122کے آگ بجھانے کے عملہ نے آگ پر قابو پالیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :