اسلام آباد : ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہئیے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی آئی ہے، بجلی بحران پر 2017 تک قابو پا لیا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 17:43

اسلام آباد : ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہئیے، بجلی کی لوڈ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) : اسلام آباد میں ایکسپریس وے سگنل فری توسیعی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت دیانتداری سے کام کر رہی ہے اور اب ترقیاتی منصوبوں میں پیسہ کھانے کا رجحان نہیں اس لئے قوم کا سرمایہ ضائع کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بجھانا حکومتی ایجنڈے میں شامل ہے، ایکسپریس وے سگنل فری منصوبہ معیار میں موٹروے سے کم نہیں ہوگا جو کہ 24 کلو میٹر طویل ہے تاہم یہ منصوبہ بہت پہلے شروع ہوجانا چاہیئے تھا جس پر ماضی میں کام نہیں کیا گیا، تعمیراتی منصوبوں میں ماضی کی غلطیوں کا ازالہ ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہیئے اور کشمیرایکسپریس وے میں ہونے والی خور برد کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر بجلی کے منصوبوں پرتوجہ دے رہی ہے اور 2017ء تک بجلی کے بحران پر قابو پالیا جائے گا جب کہ یہ کبھی نہیں کہا کہ بجلی کا مسئلہ 6 ماہ میں حل کرلیں گے بلکہ میں نے کہا تھا 5 سال میں بجلی کی کمی اورلوڈ شیڈنگ ختم کردیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی کے معاملات ٹھیک کرنے کا عزم جاری ہے، انہوں نے کہا کہ کل کراچی جا رہا ہوں جہاں عوام کو خوشخبری دینی ہے جبکہ کراچی میٹرو بس منصوبے کے لیے ابتدائی رقم مختص کردی گئی ہے۔