اقتدار کے ایوانوں پر قابض لوگ ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں، محض چہرے تبدیل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں‘محمد جمیل ملک
موجودہ گلے سڑے اور فرسودہ نظام نے عام آدمی کومحرومیو ں کے سوا کچھ نہیں دیا،پاکستان جمہوری اتحاد
منگل 30 جون 2015 17:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ اقتدار کے ایوانوں پر قابض لوگ ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں، محض چہرے تبدیل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ،ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے نظام کو تبدیل کرنا وقت کی اشد ترین ضرورت ہے ، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں ، عدل وانصاف پر مبنی معاشرے اور جمہوری انقلاب کیلئے عوام کو ہی ہمت دکھانا ہوگی ، یہاں پی جے آئی کے صوبائی سیکرٹری جنرل سابق ڈپٹی کمشنر رانا محمد ارشاد علی کی قیادت میں پنجاب کے عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا موجودہ گلے سڑے اور فرسودہ نظام نے عام آدمی کومحرومیو ں کے سوا کچھ نہیں دیا،انتخابی طریقہ کار مکمل طور پر جانبدارانہ اورغیر منصفانہ ہے جس سے جاگیردار، سرمایہ دار اور کرپٹ عناصر پیسہ خرچ کر اسمبلی کے رکن بن جاتے ہیں، الیکشن کمیشن حکومت وقت کا ساتھ دیتا ہے اور حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں سے لیکر ووٹو ں کی گنتی تک عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ زنی کی جاتی ہے ،قومی دولت لوٹنے والے آج باقار لوگ بنے بیٹھے ہیں،کوٹھیاں ، لگژری گاڑیاں اوربنگلے ان لٹیروں کے آگے پیچھے گھومتی ہیں،ہمارے ایم پی اے کے پاس جو لگژری گاڑی ہے وہ بھارت میں کسی وفاقی وزیر کے پاس بھی نہیں،عوام کیلئے قانون سازی کرنیوالی اسمبلیوں کو لوٹ مار کا ذریعہ بنا لیا گیا ہے، دیانتدار، صالح اور اچھے کردار کے لوگوں کو اسمبلیوں تک پہنچانے کیلئے عوام کو حقیقی انقلاب کیلئے تیاری کرنا ہوگی بصورت دیگر ناانصافی اور ظلم انکا مقدر رہے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.