میٹروبس ٹریک پر موٹرسائیکل ،گاڑیاں اور پیدل چلنے پر پابندی کے باوجود خلاف ورزیاں جاری

رات کے اوقات میں ون ویلنگ اور نوجوان ٹریک پر کرکٹ میچ کھیلنے میں مصروف ،پولیس خاموش رواں ماہ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں کی گئیں،ایک مقدمہ بھی درج نہ ہو سکا

منگل 30 جون 2015 17:48

میٹروبس ٹریک پر موٹرسائیکل ،گاڑیاں اور پیدل چلنے پر پابندی کے باوجود ..

راولپنڈی ،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) میٹرو بس ٹریک پر موٹر سائیکل ،گاڑیاں اور پیدل چلنے پر مکمل پابندی کے باوجود قانون کی خلاف ورز یاں جاری ہیں ،جڑواں شہروں کی پولیس عوام کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے میٹرو بس ٹریک پر مخصوص بسوں کے سوا گاڑی ،موٹر سائیکل اور پیدل چلنے پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر 3 سال قید اور 5 ہزار روپے جرمانہ اور دیگر مقدمات درج کرنے کے حوالے سے قانون سازی کررکھی ہے لیکن اس کے باوجود بھی میٹرو بس پر قانون کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ،رات کے اوقات میں عوام میٹرو ٹریک گاڑیاں اور ون ویلنگ کرتے رہتے ہیں جبکہ اسلام آباد میں سحری کے اوقات میں نوجوان کرکٹ کھیلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں،دوسری جانب پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کرنیوالے نوجوانوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے،رواں ماہ میٹرو بس ٹریک پر زیادہ سے زیادہ خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں تاہم پولیس نے کسی کے خلاف ایک مقدمہ بھی درج نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے راولپنڈی اور اسلام آباد شہروں کی انتظامیہ کو میٹروبس ٹریک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کی ہدایت کر دی ہے ،ذرائع کے مطابق مذکورہ پابندی کے باوجود آئندہ اس کی خلاف ورزی سے متعلق شکایات کا ازالہ ہونے کی صورت میں جس مقام پر خلاف ورزی ہوئی وہاں کی انتظامیہ کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ عنوان :