Live Updates

عمران خان ، طاہر القادری ملاقات آئندہ ہفتے متوقع

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جے آئی ٹی رپورٹ،حکومت مخالف اتحاد سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال ہوگا

منگل 30 جون 2015 17:48

عمران خان ، طاہر القادری ملاقات آئندہ ہفتے متوقع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان آئندہ ہفتے ملاقات متوقع ہے ، ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جے آئی ٹی رپورٹ اور حکومتی مخالف اتحاد سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان آئندہ ہفتے لاہور میں ملاقات کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والوں پر جے آئی ٹی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ حکومتی مخالف اتحاد بنانے کے حوالے سے بھی حکمت عملی تیار ہوگی اس کے علاوہ دیگر امور پر بھی غور وخوص کیا جائے گا جو کہ حکومت کی ناکامیوں سے متعلق ہوگی واضح رہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا تھا کہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے درمیان کزن شپ کا ر شتہ ابھی بھی موجود ہے اور عمران خان سے ملاقات میں کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ ہماری سیاسی سوچ ایک جیسی ہے اور ہمارے خیالات بھی ایک دوسرے سے ملتے ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :