پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مہنگائی کو جنم دے گا، خدیجہ فاروقی

حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی بجائے پٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس کا خاتمہ کرے،پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ سے ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھیں گے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا،رکن صوبائی اسمبلی

منگل 30 جون 2015 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب نے اواگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوشربا مہنگائی کو جنم دے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی بجائے پٹرولیم لیوی سرچارج اور جنرل سیلز ٹیکس کا خاتمہ کرے۔

خدیجہ فاروقی نے کہا کہ ایشیائی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے لیکن حکومت ان کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ سے ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھیں گے جس کے اشیاء خوردونوش کے ساتھ ساتھ روزمرہ استعمال کی تمام اشیاء مہنگی ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کو جواز بنا کر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوجائے گا ۔

اس لیے حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اپنے ٹیکسوں کو ختم کرے اور اس کی قیمتوں میں اضافہ سے کرکے رمضان المبارک میں عوام کو تکلیف دینے سے باز رہے ۔انہوں نے کہا تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے ایشیائی آئل مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف تیل کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو مہیا کیا جائے

متعلقہ عنوان :