لاہور، پٹرولیم منصوعات میں ممکنہ اضافہ، بڑے شہروں میں” پمپ بند رہے“ کہ بورڈز آویزاں

منگل 30 جون 2015 17:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) آج سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کے بڑے شہروں میں ” پٹرول پمپس بند رہے“ کہ بورڈز آویزاں کردیئے۔

(جاری ہے)

جبکہ بورڈز پر مشینیں خراب یالوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پمپ بند ہونے کی وجہ سے معذرت کے الفاظ لکھ دئیے گئے ہیں جس سے پٹرول کے حصول کیلئے آنیوالے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر ممکنہ اضافہ ہو سکتا ہے جس کی خبروں کے بعد پٹرول پمپ مافیا نے پٹرول فروخت کرنا بند کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :