سام سنگ الیکٹرانکس نے دنیا کے سب سے بڑے ایڈور ٹائزنگ مقابلے ’کینزلائنز ‘ میں 20 درجہ بندیوں میں 27 ایوارڈز جیت کر کمپنی کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا

منگل 30 جون 2015 17:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) سام سنگ الیکٹرانکس نے دنیا کے سب سے بڑے ایڈور ٹائزنگ مقابلے ’کینزلائنز ‘ میں 20 درجہ بندیوں میں 27 ایوارڈز جیت کر کمپنی کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ 2014 میں 16 ایوارڈز جیتنے کے بعد سام سنگ کیلئے دوسرا ریکارڈ سازسال ہے۔انٹرنیشنل ایڈورٹائزنگ فیسٹیول میں سام سنگ کے ’لانچنگ پیپل ‘ مہم نے مجموعی طورپر سات ایوارڈز جیتے ۔

اس مہم کے اشتہارات میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے دریافتوں اور امکانات کو تیزکرنے کے حوالے سے سام سنگ کے برانڈ فلسفہ کو اجاگرکیا گیاتھا۔مہم کے دوران عام لوگوں کو اپنے خوابوں اور تصورات کوسام سنگ کے ساتھ شیئرکرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی جس سے انھیں اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

اسی طرح بچوں کے پسندید ایپلی کیشن Look At Me نے مجموعی طورپر پانچ انعامات حاصل کئے جن میں سائبرکی درجہ بندی میں سونے کا انعام بھی شامل تھا۔

کینز لائنز 2015 ایوارڈ میں دیگر ایوارڈ یافتہ مہمات ’سیفٹی ٹرک ‘ جو ٹریفک حادثات کو روکنے کیلئے مرتب کردہ تصورپرمبنی ہے ، نے سات انعامات جیتے۔Back Up Memory ایپلی کیشن نے تین اورHearing Hands نے دوانعامات سمیٹے۔کینز لائنز انٹرنیشنل فیسٹیول میں 90 ممالک کی کمپنیوں نے 20درجہ بندیوں میں 40000 سے زائد اشتہارت کی نمائش کی جس میں سام سنگ نے 20 درجہ بندیوں میں 27 انعامات جیت کر کمپنی کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔ `

متعلقہ عنوان :