رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہیں؛کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا: وزیر زراعت
بازاروں میں بزرگوں اور خواتین کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں:ڈاکٹر فرخ جاوید ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس پر اشیا ئے خوردونوش کی کوالٹی اورقیمت اطمینان بخش ہے صوبائی وزیر زراعت کا لاہور میں ماڈل ٹاوٴن لنک روڈ اور شادمان رمضان بازاروں کا دورہ ، صارفین سے گفتگو
منگل 30 جون 2015 17:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں تمام اشیائے خوردونوش مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہیں اور انکی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا۔ ڈاکٹر فرخ جاویدنے ہدایت کی کہ تمام رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی یکساں قیمیں مقرر کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں میں خواتین اور بزگوں کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہترین مینجمنٹ اور مسلسل مانیٹرنگ سے رمضان بازار مثالی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب رمضان بازارں کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی پر چیک رکھے ہوئے ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو زمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے لگائی گئی فئیر پرائس شاپس پر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں اور کوالٹی اطمینان بخش ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فرخ جاوید نے لاہور میں ماڈل ٹاوٴن لنک روڈ اور شادمان کے رمضان بازاروں کے اچانک دورہ کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے رمضان بازاروں میں پھلوں ، سبزیوں ، گوشت ، گرین چینل شاپس ، آٹا ، چینی ، مشروبات اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور معیار کا تفصیلاًجائزہ لیا اور خریداری کیلئے آنیوالے صارفین سے رمضان بازاروں میں دستیاب اشیاء کی فراہمی اور کوالٹی بارے دریافت کیا۔صوبائی وزیرنیکہا کہ عوام کی بڑی تعداد روزانہ رمضان بازاروں کا رخ کرتی ہے جو حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق رمضان المبارک میں پنجاب کے کونے کونے میں رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ انہوں نے گرمی کے پیش نظربازاروں میں ائیر کولر رکھنے اوربازارں کو پر فضا بنانے کی ہدایت کی تاکہ روزہ داروں کو سہولت ہو۔وزیر زراعت نے کہا کہحکومت پنجاب رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ تمام وزراء اور حکومتی نمائندے مشنری جذبے سے روزہ داروں کی سہولت کیلئے بازاروں پر چیک رکھے ہوئے ہیں۔ `متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.