عید سے پہلے ہی شیڈولڈ بنکوں سے10 اور 20 روپے والے نئے کرنسی نوٹ غائب

منگل 30 جون 2015 17:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) اسٹیٹ بینک کی طرف سے عید الفطر کے سلسلہ میں نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے ساتھ ہی نئے نوٹ بینک سٹاک سے ختم ہوگئے۔

(جاری ہے)

تاہم منظور شدہ شیڈول بنکوں کی برانچز میں آنیوالے اکاوٴنٹ ہولڈر کواصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ دکھانے پر 10اور20 کی نئی کاپی کے علاوہ کوئی بھی کاپی مل سکتی ہے۔اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق شہریوں کو ایک مرتبہ 10 اور 20 روپے والے کرنسی نوٹوں کا ایک ایک پیکٹ فراہم کیا جائیگا تاہم بینک ذرائع کے مطابق بینک دولت پاکستان نے 500,100,50 اور 1000 روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ بھی محدود تعداد میں جاری کئے ہیں جبکہ 10اور20 کے نئے کرنسی نوٹ بھی محدود تعداد میں ہی بنکوں کو ارسال کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :