` تربت ، ایف ڈبلیو او کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، تین اہلکار شدید زخمی `

منگل 30 جون 2015 17:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) تربت کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے عسکری تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز تربت کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے چوگان کراس کے قریب تخریب کاری کی غرض سے سڑک کے کنارے نصب کیا گیا ریموٹ کنڑول بم سے عسکری تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کے ملازمین کو لیجانیوالی تین گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا ریموٹ کنڑول بم زوردار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جس کے نیتجے میں گاڑی میں سوار تین اہلکار نائک عبدالرشید،کانسٹیبل شاہ عمران اور کانسٹیبل عمر حیات زخمی ہوگئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا جنہیں طبعی امداد دی گئی مزید کاروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے`

متعلقہ عنوان :