عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

منگل 30 جون 2015 18:08

سنگا پور ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا جس کی بنیادی وجہ یونان کے قرضہ بحران کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات بتائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

سپاٹ گولڈ سونے کی قیمتوں میں گزشتہ روز 0.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں 1183.18 ڈالر فی اونس سے بڑھ کر 1186.91 ڈالر تک پہنچ گئیں۔ یو ایس فیوچر کے تحت سونے کے مستقبل کے سودے ایک فیصد کے اضافے کے ساتھ 1187.60 ڈالر فی اونس میں طے پائے گئے۔ برطانوی اور یورپی منڈیوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ اقتصادی ماہرین نے بتایا کہ یونان میں قرضے کے بحران کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔