این اے 122مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت( کل) تک ملتوی ،ایاز صادق کے وکلاء دلائل جاری رکھیں گے
لوکل کمیشن اور نادرا رپورٹس کے نتائج میں ایسی کوئی شواہد نہیں ملے جس سے دھاندلی کا عنصر نکلتا ہو‘ بیرسٹر اسجد سعید کی گفتگو
منگل 30 جون 2015 18:12
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) الیکشن ٹربیونل نے این اے 122مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کل ( بدھ) تک ملتوی کردی ، سردار ایاز صادق کے وکلاء دلائل جاری رکھیں گے۔ منگل کو الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے کیس کی سماعت کی اور سردار ایاز صادق کے وکلاء کے دلائل جاری تھے کہ سماعت (کل )بدھ تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔
(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اسجد سعید نے کہا کہ لوکل کمیشن اور نادرا کی رپورٹس کے نتائج سے ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس سے ثابت ہو سکے کہ مذکورہ حلقے میں ہونے والے الیکشن میں کوئی غیر قانونی اقدام کیا گیا ہو اور ان رپورٹس کے نتائج کے بعد کوئی اور ثبوت باقی نہیں رہ جاتاتاہم فیصلہ فاضل عدالت نے کرنا ہے ۔
اسجد سعید نے بتایا کہ آج لوکل کمیشن پر دلائل دیں گے اور اس کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نیازی کی طرف سے سردار ایاز صادق پر لگائے جانے والے الزامات پر بات کی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.