محمد حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ مزید تاخیر کا شکار ہونے کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 30 جون 2015 18:23

محمد حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ مزید تاخیر کا شکار ہونے کا امکان

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) محمد حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ مزید تاخیر کا شکار ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ بھارت کا ویزہ منگل کے روز بھی نہ ملنے کے باعث بولنگ ٹیسٹ کیلئے بھارت روانہ نہ ہو پائے۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ کے بولنگ ٹیسٹ کیلئے 30 جون اور یکم جولائی کا وقت مانگا گیا تھا تاہم اب ویزہ ملنے میں تاخیر کے باعث محمد حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ مزید تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں پی سی بی نے آئی سی سی کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔