پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل کے کاغذ ت نہ دکھانے پر دو نوجوانوں کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ڈی آئی جی آپریشنزکا نوٹس ، چاروں اہلکاروں کو معطل کر دیا ، پولیس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا

منگل 30 جون 2015 18:26

پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل کے کاغذ ت نہ دکھانے پر دو نوجوانوں کو ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) لاہور میں پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل کے کاغذ ت نہ دکھانے پر دو نوجوانوں کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، چاروں اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور میں مغلپورہ ناکے پر پولیس اہلکاروں نے علی اور شاہد نامی شہری کو روک کر موٹر سائیکل کے کاغذات مانگے اور کاغذات نہ دکھانے پر اہلکاروں نے دونوں نوجوانوں کو برہنہ کر کے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی خادم حسین ، عابد ، نوید اور نواز کو معطل کر دیا اور ان کے خلاف پولیس ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :