ڈی سی او اور ڈی پی او قصور کے زیر صدارت یوم شہادت حضرت علیؓ کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس

منگل 30 جون 2015 18:32

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء )ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ اور ڈی پی او رائے بابر سعید کے زیر صدارت یوم شہادت حضرت علیؓکے سلسلے میں تمام انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈی سی او کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی افسران ،علماء اکرام ،میڈیا کے عہدیداران اور دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائینگے اور تمام مجالس اور جلوسوں کے روٹ اور ملحقہ آبادیوں میں سخت حفاظتی انتظامات عمل میں لائے جائینگے اور جلوس میں جانیوالے تمام راستوں کو مکمل سیل اور اختتام پذیر ہونے کے اوقات کو بھی یقینی بنایا جائیگا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلوس میں جانے کا ایک ہی راستہ رکھا جائیگا اور داخل ہونیوالے راستے میں واک تھرو گیٹس لگائے جائینگے اور ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروے کار لائے جائینگے ۔ اس موقع پر تمام علماء اکرام نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔