ایل ڈی اے کے14اہلکاروں کی ترقی

منگل 30 جون 2015 18:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارش پر14اہلکاروں کو ترقی دیدی گئی ہے جن میں گریڈ14میں کام کرنے والے پانچ جونیئر اکاؤنٹنٹ اور گریڈ 6میں کام کرنے والے 9سپروائزر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

محمد طاہر حمید ‘ خالد حمیدا عوان ‘ سید یاور علی شاہ ‘محمد اسلم اور امتیاز ملک کو گریڈ16میں ترقی دے کر سینئر اکاونٹنٹ بنا دیا گیا ہے۔محمد شریف ‘ اقبال علی شاہ‘ نثار احمد ‘ فیاض حسین ‘ محمد اشرف ‘ وارث علی ‘ محمد اسحاق ‘ملک اختر عباس اور سرور حسین کو گریڈ 9میں ترقی دے کر سینئر سپروائزر بنا دیا گیا ہے۔