عوامی خدمت پاکستان عوامی تحریک کا بنیادی مقصد ہے، فاروق بٹ

عبادت سمجھ کر سیاست میں قدم رکھا ہے،بزدل حکمران ڈاکٹر طاہرالقادری کاسامنا نہیں کرسکتے ، بیان

منگل 30 جون 2015 18:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے نائب صدرفاروق بٹ نے کہا ہے کہ عوامی خدمت پاکستان عوامی تحریک کا بنیادی مقصد ہے، خدمت کے جذبے کے ساتھ عبادت سمجھ کر سیاست میں عملی قدم رکھا ہے، بزدل حکمران ڈاکٹر طاہرالقادری کاسامنا نہیں کر سکتے،ڈیل کی باتیں کرنے والے اب منہ چھپائے پھر رہے ہیں،طاہرالقادری کی للکا ر سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں ، شہداء کابدلہ لینے کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری عنقریب لائحہ عمل دیں گے ، باقر نجفی کی رپورٹ کو خفیہ رکھنا اورجے آئی ٹی کی مضحکہ خیز رپورٹ آنے کے بعد پاکستان بھر کے عوام حکمرانوں کاجھوٹ عوام کے سامنے آچکا ہے ۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن آمد پر حکمرانوں کااقتدار خطرے میں پڑ گیا ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرموں کوتختہ دار تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی ہیڈ کوارٹر میں عوامی تحریک کے عہدیداران کے مشاورتی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اشتیاق میر ایڈووکیٹ ،احسان اﷲ ایڈووکیٹ،عرفان طاہر،سفیان صابر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ، شہداء کو انصاف دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوامی گروپ کے امیدوارمیدان میں ہیں،ہمارا مقصد اقتدار نہیں بلکہ عوام کے حقوق کی نگہبانی ہے۔