باغبان ترشاوہ باغات کو گرم موسم سے بچانے کیلئے وقفہ سے آبپاشی کریں،ماہرین زراعت

منگل 30 جون 2015 18:39

لاہور ۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) باغبان ترشاوہ باغات کو گرم موسم کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے' 10تا15دن کے وقفہ سے آبپاشی کریں۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق اس وقت پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہو چکا ہے جس سے ترشاوہ پھلوں کو ابتدائی مراحل میں نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لیے اگر بروقت حفاظتی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو پھل کی پھانکیں خشک اور کوالٹی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کی سفارش کے مطابق باغبان ترشاوہ پھلوں کے پودوں کا شدید گرمی کے موسم میں معائنہ کرتے رہیں اور اگر پتوں پر پژمردگی مشاہدہ میں آئے تو پودوں کو فوراََ پانی دینا چاہیے۔پانی دینے کیلئے اوقات کا تعین کرنے اور زمینی نمی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے ٹینشو میٹر کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ جب ٹینشو میٹر کا پیمانہ 40کلو پاسکل تک پہنچ جائے تو پودوں کو فوراََ پانی لگا دیں۔ماہرین کے مطابق درختوں کے اوپر شام کے وقت پانی کا سپرے ضرور کریں۔زرعی ماہرین نے مزید کہا ہے کہ باغات کی مغربی اور جنوبی سائیڈ پر ہوا توڑ باڑیں لگائیں تاکہ پودوں کو گرم ہواؤں کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :