سرگو دھا ،ڈی سی او و ایڈیشنل ایس پی کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

منگل 30 جون 2015 18:41

سرگودھا ۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرسرگودہا ثاقب منان نے ایڈیشنل ایس پی سرگودہا عطاء الرحمن خان کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او ثاقب منان اور ایڈیشنل ایس پی عطاء الرحٰن خان نے اپنے دورہ کے دوران ٹماٹر ، آلو اور فروٹ وغیرہ کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔ اس دوران ڈی سی او اور ایڈیشنل ایس پی عطاء الرحٰن نے کہا کہ دیگر سبزیوں کے مقابلے میں ٹماٹر کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے حکام کو ٹماٹر کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے اور سپلائی کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔