پشاور، چار خواتین کے قتل میں ملوث سپیشل پولیس فورس کے اہلکار ملازمت سے معطل

منگل 30 جون 2015 18:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں چار خواتین کے قتل میں ملوث سپیشل پولیس فورس کے اہلکار فضل حسین کو ملازمت سے معطل کردیا گیا ہے جنہیں دوسرے مرحلے میں ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے طویل تر غیر حاضری سمیت مختلف الزامات کی روشنی میں اب تک پشاور سمیت صوبے بھر میں دو سو سے زائدسپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا جا چکا ہے ۔

ہشتنگری میں چار بہنوں کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث سپیشل پولیس فورس کے اہلکار فضل حسین اور ان کے والد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے چار خواتین کے قتل کی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سپیشل پولیس فورس کے اہلکار فضل حسین کو ملازمت سے معطل کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :