پشاور،افطاری میں زیادہ کھانے اور مشروبات پینے سے سو سے روزہ دارہسپتال منتقل

منگل 30 جون 2015 18:53

پشاور،افطاری میں زیادہ کھانے اور مشروبات پینے سے سو سے روزہ دارہسپتال ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) افطاری کے اوقات کار میں زیادہ کھانا کھانے کے باعث متعدد روزہ داروں کی حالت خراب ہونے پر ہسپتالوں میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ جہاں پر طبی امداد کے بعد انہیں فارغ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

افطاری کے بعد زیادہ پانی پینے ، مرغن غذائیں کھانے ، غیر معیاری سوڈا واٹر اور دیگر مشروبات پینے کے باعث لیڈی ریڈنگ ہسپتال ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ، حیات ٹیچنگ ہسپتال میں پانچ دنوں کے دوران افطاری کے بعد سو سے زائدمریضوں کو لایا گیا ہے ۔

جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ڈاکٹروں کے موقف کے مطابق افطاری میں زیادہ اشیاء اکھٹی نہیں کھانا چاہیے ۔ بلکہ آرام اور وقفے سے خوراک کرنی چاہیے ۔ سولہ گھنٹے روزے کے باعث اچانک زیادہ خوراک کرنے سے معدے پر بوجھ بڑھ جاتا ہے جس سے روزہ داروں کی حالت بگڑ جاتی ہے ۔ لہذا روزے میں زیادہ سے زیادہ پرہیز کرنا چاہیے

متعلقہ عنوان :