مائیکروسافٹ ”لومیا جیت کا خزانہ“ کا دوسرا مرحلہ خوش نصیبوں کے اعلان کے ساتھ ختم ہو گیا
منگل 30 جون 2015 19:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء): مائیکروسافٹ موبائل ڈیوائسز اینڈ سروسز پاکستان کی قومی مہم ”لومیا جیت کا خزانہ“ کا دوسرا مرحلہ مزید خوش نصیبوں کے ناموں کے اعلان کے ساتھ ختم ہو گیا۔ 29جون، 2015ء کو منعقد ہونے والی دوسری اور آخری قرعہ اندازی میں برانڈ نئی بی ایم ڈبلیو 2016ماڈل 318iکا گرینڈ پرائزجیتنے والے خوش نصیب کے علاوہ ایک لاکھ روپے کے دس انعامات جیتنے والے اور پانچ لاکھ روپے کے دو انعامات جیتنے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔
مائیکروسافٹ موبائل ڈیوائسز اینڈ سروسز پاکستان کی یہ مہم کامیاب ثابت ہوئی جس نے صارفین اور کاروباری حلقوں میں جوش پیدا کر دیا۔ جیت کی خوشی نے کامیابی حاصل کرنے والوں کے لیے رمضان کے مقدس مہینے کی خوشیوں اور عید کی گرمجوشی میں بھی زبردست اضافہ کیا۔(جاری ہے)
بی ایم ڈبلیو 2016ماڈل 318i کراچی سے تعلق رکھنے والے جناب عمیر نے حاصل کی جبکہ پانچ لاکھ روپے کے دو انعامات اسلام آباد کے محمد شاہد اور کراچی کے عرفان علی نے حاصل کیے۔
اس کے علاوہ ایک لاکھ روپے کے دس انعامات کراچی کے عقیل احمد،مرزا محمد فیاض ،لاہور کے زین العابدین اورعدیل ناصر ،راولپنڈی کے اسامہ طارق سلیم،اسلام آباد کے ظفر علی،محمد عابد افضل اورسید رضوان شاہ ،ملتان کی افشاں احسن علی اور ایبٹ آباد کے جنید اعظم خان نے حاصل کیے۔مائیکروسافٹ کے کمیونیکیشن منیجر برائے پاکستان اینڈ ایمرجنگ ایشیا جناب کامران مسعود نیازی نے اس موقع پر کہا کہ”ہمیں لومیا جیت کا خزانہ کو جوریسپانس ملا ہے اس پر ہم بے تحاشہ خوش ہیں۔ حال ہی میں پیش کیے جانے والے جدید ترین پورٹ فولیو مثلاً مائیکروسافٹ لومیا 640ایکس ایل، مائیکروسافٹ 640ایکس ایل ڈوئل سم (ڈی ایس) اور مائیکروسافٹ 430ایکس ایل ڈوئل سم (ڈی ایس) ہمارے اس عزم کی تصدیق کرتے ہیں جس کے تحت ہم ونڈوز فون کی بڑھتی ہوئی کمیونٹی کو باکفایت نرخوں پر جدید ترین پروڈکٹس پیش کر رہے ہیں۔ فون بنانے والی کسی بھی کمپنی کی جانب سے یہ اپنی نوعیت کی پہلی مہم تھی جس نے جدید ترین بی ایم ڈبلیو 2016 ماڈل 318i اور دیگرنفع بخش نقد انعامات پیش کیے۔ میں پر تعیش کار جیتنے والے اوردیگر انعامات جیتنے والے خوش نصیبوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مائیکروسافٹ نے اپنے سچے کسٹمرز کا ہمیشہ خیال رکھا ہے اور ان کی خوشی کے لیے نت نئی پیشکشیں کرتا رہا ہے۔اس مہم کے ذریعے ہم نے ونڈوز فون استعمال کرنے والوں کو مائیکروسافٹ موبائل ڈیوئسز کے لیے ان کی مسلسل سپورٹ کا صلہ دے دیا ہے۔“ مائیکروسافٹ موبائل ڈیوائسز اینڈ سروسز پاکستان کی جانب سے اس مہم کے دوران ایک آڈٹ فرم کو بطور غیر جانبدار اور تیسرے فریق کے طور پر لیا گیا تھا تاکہ اس مہم کی قانونی حیثیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس فرم کی نگرانی میں پورے پروسیس کی جانچ کی گئی اور انعامات کی تقسیم کے عمل کو مکمل طور پر شفاف بنایا گیا۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.